کپس کالج کے سی ای او عابد وزیر خان اغواء
01-22-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن سے کپس کالج کے سی ای او عابد وزیر خان کو اغوا کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق عابد وزیر خان کو آفس سے جاتے ہوئے راستے میں روک کر اغوا کیا گیا، عابد وزیر خان اغوا کے وقت خاتون جنرل منیجر کے ساتھ فون لائن پر تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے نامعلوم شخص کی آواز سنی، نامعلوم شخص نے مغوی کو کہا کہ تم نے میری گاڑی کا ایکسیڈنٹ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اغوا کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے تاہم یہ کیس اغوا برائے تاوان کا لگ رہا ہے۔