20 سالہ مہوش تیسری منزل سے گر کر زخمی، ہسپتال منتقل
01-22-2026
(لاہور نیوز) نارووال کے الشفاء انسٹیٹیوٹ میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں 20 سالہ لڑکی مہوش تیسری منزل سے گر گئی۔
متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مہوش کو سرجیکل ایمرجنسی میں داخل کیا گیا اور ابتدائی معائنہ کیا گیا۔ ابتدائی طبی رپورٹ میں مریضہ کا جی سی ایس 14/15 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس کے جسم میں شدید چوٹیں بھی پائی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دائیں ران کی ہڈی اور دائیں فرنٹل بون میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرجیکل ٹیم مریضہ کا مزید تفصیلی طبی معائنہ کر رہی ہے تاکہ اس کی مکمل صحت یابی کو یقینی بنایا جا سکے۔