پنجاب اسمبلی کے 36 معطل ارکان کی رکنیت بحال

01-21-2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے 36 معطل ارکان کی رکنیت بحال ہو گئی۔

اپوزیشن اور حکومت کے 36 ارکان اسمبلی نے گوشوارے جمع کروا دیئے، الیکشن کمیشن  نے گوشوارے جمع کروانے پر ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی، 50 ارکان کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی تھی۔14 ارکان پنجاب اسمبلی نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ اراکین پنجاب اسمبلی مہر محمد نواز، ملک غلام حبیب اعوان کی رکنیت بحال ہوگئی ۔ رانا محمد سلیم، سید اعجاز حسین بخاری، چوہدری نعیم اعجاز کی بھی رکنیت بحال کردی گئی ۔ چوہدری اعجاز احمد، محمد نواز چوہان، عارف محمود گل، جاوید نیاز منج ۔رانا طاہر اقبال،رانا سکندر حیات،میاں محمد منیر، عمران اکرم،محمد عدنان ڈوگر، سردار پرویز اقبال گورچانی، تاشفین صفدر ،ایمانوئیل آتھر، سردار محمد عاصم شیر میکن،امتیاز محمود کی بھی رکنیت بحال ہوگئی ۔  علی حسین خان، جعفر علی ہوچا، محمد طاہر پرویز، میاں محمد آصف ،رکنیت بحال ہونے والوں میں اسامہ فضل، محمد معین الدین ریاض بھی شامل ہیں، کاشف نوید، میاں علمدار عباس قریشی، سردار شیر افغان گورچانی،محمد عون حمید، روبینہ نذیر، منصور اعظم، محمد آصف ملک، محمد کاشف  ،علی عباس، محمد علی رضا خان خاکوانی، صلاح الدین خان کی بھی رکنیت بحال کر دی گئی۔