شیرا کوٹ: پولیس کا چھاپہ، 4ہزار پتنگیں، 180 ڈورکی چرخیاں برآمد
01-21-2026
(لاہور نیوز) پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 4 ہزار پتنگیں، 180 ڈورکی چرخیاں برآمد کر لیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ شیرا کوٹ نے بکر منڈی کے قریب کارروائی کی، پتنگیں اور ڈور حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے برعکس پائی گئیں، ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پرڈی ایس پی شکیل کھوکھر موقع پر پہنچے۔ غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلر بھی گرفتار ہوئے، ملزمان پتنگیں آن لائن آرڈر و سپلائی کے دھندے میں ملوث تھے، ملزمان سمیع، اویس اور برآمد سامان تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن نے کہا مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی، فروشی پر زیرو ٹالرنس ہے، قانون پر عمل درآمدکیلئے ڈولفن سکواڈ پوری قوت سے حرکت میں ہے۔