ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات شائع نہ کرنے کا اختیار، قانون میں ترمیم منظور

01-21-2026

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے چئیرمین کو ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات شائع نہ کرنے کا اختیار مل گیا۔

الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل آج جمعرات کے روز قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے، اس نئی ترمیم کے قانون کا حصہ بننے کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ ایوان میں رولنگ دے سکیں گے۔ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات زیادہ سے زیادہ ایک سال تک خفیہ رکھی جا سکیں گی، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2026  سینیٹ سے پہلے منظور ہو چکا ہے، یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔