بادامی باغ: چلتی ریل گاڑی کی زد میں آ کر 65 سالہ شخص جاں بحق

01-21-2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقہ مٰیں چلتی ریل گاڑی کی زد میں آ کر 65 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق بادامی باغ کا رہائشی شکیل پٹری پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔پولیس کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔