ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی
01-21-2026
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یونیفارم اس ضمن میں منظوری بھی دے دی ہے۔
ٹریفک پولیس کے آفس اورفیلڈ سٹاف کی یونیفارم الگ الگ ہو گی۔ آفس سٹاف یونیفارم میں بلیو کلر کا پینٹ کوٹ شامل ہو گا، ٹریفک پولیس کے فیلڈ سٹاف کیلئےجرسی اور ریفلیکٹر کا یونیفارم ہو گا، یونیفارم تبدیلی کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے الیکٹرک کار دینے کی تقریب میں نئے یونیفارم کی منظوری دی گئی ہے۔