عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کے حُسن پر تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب

01-21-2026

(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی اس ہفتے پاکستان میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہی۔اس تقریب میں شریف خاندان، شیخ خاندان، مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیات کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاپنے بیٹے کی شادی کے دوران اپنے ملبوسات اور منفرد انداز کے باعث نمایاں نظر آئیں۔متعدد فیشن ناقدین اور سوشل میڈیا پیجز نے ان کے انداز اور کپڑوں پر تبصرے کیے، جب کہ کچھ صارفین نے تو یہ دعویٰ تک کردیا کہ مریم نواز نے اپنی بہو شانزے علی روحیل سے توجہ چھین لی۔ حال ہی میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شادی کے موقع پر ہونے والی تنقید اور مریم نواز کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات پر ردِعمل دیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر حد سے زیادہ تنقید کی گئی، لوگوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اتنی اچھی طرح تیار ہو کر آئیں کہ دلہن کو نمایاں ہونے کا موقع ہی نہ ملا۔