لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تمام منظور شدہ 60 آسامیاں پُر کرنے کا فیصلہ
01-21-2026
(لاہور نیوز) چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تمام منظور شدہ 60 آسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی 18 آسامیوں پر تقرری کے لیے پراسیس شروع کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 18آسامیوں پر ججز کا تقرر ہونے پر منظور شدہ 60ججز کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔ ججز کی تقرریوں کا عمل مکمل ہونے پر زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹایا جا سکتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 60ہے جو کبھی مکمل نہیں ہوسکی تھی، تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی 60آسامیوں کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت 42ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں، مجموعی طور پر 18ججز کی آسامیاں خالی ہیں، ججز کی خالی آسامیوں کے پر نہ ہونے سے کیسز میں اضافہ کے باعث موجودہ ججز پربھی کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔