برائلر گوشت کے نرخوں میں 29 روپے کمی، قیمت 533 روپے کلو مقرر
01-21-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں 29 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 533 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ صاف گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 20 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 340 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 354 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 363 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی، انڈوں کی سرکاری قیمت 336 روپے فی درجن برقرار ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 9 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، جبکہ تاجر طبقے کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث قیمتوں میں استحکام ممکن نہیں ہو پا رہا۔