کھیلتا پنجاب پنک گیمز، لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کا انتحاب ہو گیا
01-20-2026
(لاہور نیوز) کھیلتا پنجاب پنک گیمز، لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کا انتحاب ہو گیا۔
ایلیٹ ٹریننگ سینٹر نشتر پارک میں عقیل جاوید بٹ پریزیڈنٹ لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ٹرائلز میں لاہور ،قصور، شیخوپورہ کی 25گرلز نے حصہ لیا۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے اعزازی پریس سیکرٹری سہیل جاوید بٹ کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے طارق خانزادہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور کی زیر نگرانی 8 گرلز سندس تیمور، خدیجہ سعید، کشف الطاف، علیزہ جواد، عائشہ رشید، فزا قادر، راحت شمس اور سدرہ ریاض ٹرائلز جیت کر لاہور ڈویژن ٹیم کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ گوجرانولہ کے سلور میڈلسٹ عبداللہ سہیل بٹ اور نائلہ مقصود بٹ نے ریفری کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ طارق خانزادہ نے منتخب گرلز کو شاباش اور مبارک باد دی۔