شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
01-20-2026
(لاہور نیوز) شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی پی ایس ایل کا ہر لمحہ انجوائے کیا، آج پی ایس ایل کو خیر آباد کہنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے جذبہ اور لگن برقرار رہے گی۔