جنید صفدر کی شادی کی گونج پنجاب اسمبلی میں، تحریک انصاف نے تحریک التواجمع کرا دی

01-20-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا ۔پی ٹی آئی کے رکن شیخ امتیاز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک التوائے کار  میں کہا گیا ہے کہ شادی تقریبات رات دس بجے کے بعد بھی چلتی رہیں، جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں ون ڈش قانون کی پامالی ہوئی جبکہ بارہ ڈشز پیش کی گئیں۔ تحریک التواء میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ عام شہریوں پر سخت پابندیاں ہیں کیا قوانین صرف غریب عوام کے لئے ہیں؟ تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اجلاس کی کارروائی روک کر اس اہم معاملے پر بحث  کی جائے۔