الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع، 113ارکان کی رکنیت بحال
01-20-2026
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والےارکان کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع کرانے پر مزید 23ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی، سائرہ افضل تارڑ سمیت مزید11ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہوئی۔ وفاقی وزیر مصدق ملک سمیت2 سینیٹرزکی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے۔ سندھ ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے تین تین ارکان کی رکنیت بھی بحال کردی گئی۔گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اسمبلی کے بھی تین ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی۔بلوچستان اسمبلی کے رکن نعی خان بازئی کی رکنیت بھی بحال کردی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 159ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔گوشوارے جمع کرانے پر 113ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی جبکہ مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 46ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔