چلڈرن ہسپتال میں وینٹیلیٹر نہ ملنے سے 5 ماہ کی بچی جاں بحق

01-20-2026

(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال میں وینٹیلیٹر کی کمی کے باعث 5 ماہ کی معصوم بچی حطیم فاطمہ جان کی بازی ہار گئی۔

متاثرہ خاندان  نے ہسپتال کی نااہلی کے خلاف وزیر اعلیٰ شکایت سیل میں درخواست جمع کروا دی۔ والد مبشر کے مطابق بچی کو 16 جنوری کو چلڈرن ہسپتال علاج کیلئے لایا گیا تھا، بچی کو چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری تھی، ڈاکٹرز  نے بچی کو ایمبو بیگ کے ذریعے مدد فراہم کی، تاہم وینٹیلیٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے دو دن بعد بچی کی موت واقع ہوئی۔ چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور حقائق سامنے آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایم ڈی چلڈرن ہسپتال نے بتایا کہ بچی کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں، پروفیسر ٹیپو سلطان نے بھی کہا کہ واقعے کی جانچ مکمل کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسی نااہلی دوبارہ نہ ہو۔