موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد غیر حاضر درجنوں اساتذہ معطل

01-20-2026

(لاہور نیوز) موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد پہلے ہی روز غیر حاضری کے باعث درجنوں اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے اس اقدام کے ذریعے سکولوں میں نظم و ضبط اور حاضری کو یقینی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور سرکاری سکولوں کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے، اس دوران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری سختی سے مانیٹر کی جا رہی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور طلبہ کی حاضری و سکول ریکارڈ ہر صورت مکمل رکھا جائے، انتظامیہ  نے واضح کیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ہیڈ ٹیچرز کو فوری معطل کیا جائے گا۔