مسلم ٹاؤن موڑ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوارجاں بحق

01-20-2026

( لاہور نیوز) مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 37 سالہ عاطف حمید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ کار سوار حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔