کراچی آتشزدگی میں شہید افراد کے اہلخانہ کا دکھ ناقابل بیان ہے: مریم نواز

01-20-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کراچی گل پلازہ سانحہ میں 26 افراد کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاپتہ افراد کی بخیریت بازیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آتشزدگی میں شہید افراد کے اہلخانہ کا دکھ ناقابل بیان ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجہ سے 26 افراد اپنی زندگی ہار چکے ہیں اور متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔