ڈولفن سکواڈ کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں
01-20-2026
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کا فیک اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی ہے،جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 10 سے زائد گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مختلف علاقوں میں مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کے دوران جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی تمام گاڑیاں تحویل میں لے کر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دی گئیں۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی گاڑیوں پر درست اور رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگائیں۔ ایس پی ڈولفن نے واضح کیا کہ جعلی نمبر پلیٹوں کے استعمال پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے۔