محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

01-19-2026

(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقہ میں محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو نامعلوم افرد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوہ ہما کی مدعیت میں کار سوار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان مقتول آفتاب کے گھر سے باہر نکلنے سے پہلے گلی میں موجود تھے۔ بیوہ ہما کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے کلاشنکوف سے میرے خاوند پر فائرنگ کی اور گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق قتل  کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے، جلد ہی اصل ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اداکار بھی تھے، انہوں نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔