چیف وہپ ن لیگ پنجاب اسمبلی رانا ارشد کے بڑے بھائی رانا نواز کا انتقال
01-19-2026
(لاہور نیوز) چیف وہپ ن لیگ پنجاب اسمبلی رانا ارشد کے بڑے بھائی رانا نواز انتقال کر گئے۔
رانا نواز کی نماز جنازہ شاہکوٹ آبائی گاؤں میں کل دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی، رانا ارشد کے بھائی رانا نواز جگر کے عارضہ کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ سیاستدانوں اور عزیز و اقارب نے ان سے تعزیت بھی کی۔