دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان
01-19-2026
(لاہور نیوز) آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ انجری کے باعث اس دورے میں شامل نہیں ہوں گے۔ سلیکٹرز کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے اضافی وقت دیا گیا ہے جس کے باعث وہ پاکستان کا مختصر دورہ مس کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ٹیم کی قیادت آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، سکواڈ میں شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون سمیت دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 29 جنوری سے یکم فروری تک شیڈول ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلی جائے گی۔