الیکشن چوری کا معاملہ، جماعت اسلامی لاہور کی قیادت کا احتجاجی مظاہرہ

01-18-2026

(لاہور نیوز) الیکشن چوری کیخلاف ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ،پی پی 167 میں الیکشن نتائج کے خلاف جماعت اس کا احتجاج جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق امیر لاہور جماعت اسلامی ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ  پی پی 167 میں الیکشن نتائج کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں امیر ضلع لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی، صدر یوتھ جبران بٹ بھی موجود تھے۔ پی پی 167 میں الیکشن نتائج کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے میں صدر میاں ظہور احمد وٹو، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عبد القیوم گجر و دیگر قائدین کے علاوہ جماعت اسلامی کے ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔