دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی 7 پروازیں متاثر

01-18-2026

(لاہور نیوز) دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 7 پروازیں متاثر ہوئیں۔

پی آئی اے کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز 847 میں تاخیر ہوئی جب کہ ایئر سیال کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز  716صبح 3:30تک تاخیر کا شکار ہوئی۔ ایئر بلیو کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 472دن 9بجے تک تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو رات 11بجے جدہ روانہ ہونا تھا، سعودی ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 738دن بارہ بجے کے بعد پہنچے گی۔ پی آئی اے کی مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز748صبح گیارہ بجے تک تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ  ایئر بلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز406منسوخ کر دی گئی۔