فلم اسٹار میرا سیڑھیوں سے گر کر زخمی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
01-17-2026
(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم اسٹار میرا دفتر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق فلم اسٹار میرا آفس میں موجود تھیں تاہم سیڑھیاں اترتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئیں۔میرا کو ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کو کمر میں چوٹیں آئی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم اسٹار میرا سیڑھیوں سے گرنے کے بعد درد سے کراہ رہی ہیں۔