اقبال پارک میں فیملیز کیلئے 2 ایکڑ پر محیط پلے لینڈ کا افتتاح
01-17-2026
(ویب ڈیسک) لاہوریوں کیلئے تاریخی گریٹر اقبال پارک میں تفریح کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اقبال پارک میں فیملیز کیلئے 2 ایکڑ پر محیط پلے لینڈ کا افتتاح کر دیا، وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور بھی ہمراہ تھے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ پارکس میں بچوں اور فیملیز کیلئے منفرد تفریحی سہولیات بے حد ضروری ہیں، قدرتی ماحول میں تفریح کے مواقع صحت مند سرگرمیوں کی بحالی میں مددگار ہوں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلے لینڈ کو ڈزنی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا گیا اور موشن رائیڈ کی سہولت موجود ہے، جھولوں اور دیگر سامان کیلئے یو ای ٹی کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے گئے۔