جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، مقدمات درج

01-17-2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے صوبے بھر میں جعلی اور کلون نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

سیف سٹی کے جدید اے آئی بیسڈ کیمروں کی مدد سے مشکوک اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں فوری شناخت کی جا رہی ہیں۔ اے آئی سسٹم کے ذریعے جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے اور ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، سیف سٹی کے کیمروں میں مشکوک نمبر پلیٹ نظر آتے ہی خودکار الرٹ جاری کیا جاتا ہے، جس کے بعد ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز الرٹ وصول کرتے ہی قریبی پولیس فورس کو تفصیلات فراہم کر دیتے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان  نے بتایا کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے، جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے مطابق بھی کارروائی کی جا رہی ہے، نمبر پلیٹ میں تبدیلی یا ٹیمپرنگ سے ای چالان سے بچا جا سکتا ہے، لیکن یہ ایف آئی آر کا باعث بن سکتی ہے۔