مریم نواز کے صاحبزادے جنید کی شادی کی تقریبات کا آغاز
01-16-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع ہوں گئی۔
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ آج جاتی اُمرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب ہو رہی ہے جبکہ 17 جنوری ہفتے کو بارات اور 18 جنوری اتوار کو دعوتِ ولیمہ ہو گی۔ واضح رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہے، 2021 میں انہوں نے عائشہ سیف سے شادی کی تھی مگر یہ رشتہ زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا اور دونوں کے درمیان اکتوبر 2023 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔