بلاول بھٹو کا وسطی پنجاب کی تنظیموں کے عہدداروں کا اعلان
01-16-2026
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کر دیا۔
فیصل میر کو لاہور ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت کو جنرل سیکریٹری لاہور مقرر کر دیا گیا۔بلاول بھٹو نے عائشہ نواز چوہدری کو مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔ سید احسن عباس رضوی کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری وسطی پنجاب مقرر کر دیا گیا۔رائے شاہجہان بھٹی کو لاہور رورل کا صدر جبکہ چودھری شہیم صفدر کو جنرل سیکرٹری رورل لاہور مقرر کر دیا گیا۔ ملک شعیب مشتاق اعوان لاہور رورل کے انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہوگئے ۔ سید عنایت علی شاہ کو پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا گیا۔رانا بلال فاروق کو جنرل سیکریٹری فیصل آباد ڈویژن جبکہ عائمہ افتخار خان کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو ساہیوال ڈویژن کا صدر جبکہ میاں ہمایوں سرور بودلہ کو جنرل سیکرٹری اور رائے رشید اقبال کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔ سردار اشعر حیات کو پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کا صدر، خالد نواز بوبی کو جنرل سیکرٹری اور محمد عثمان ستی کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔آصف بشیر بھاگٹ کو صدر پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن مقرر کر دیا گیا جبکہ عبدالرزاق سلیمی کو جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن مقرر کیا گیا۔