پنجاب: حکومت کا بسنت منانے کیلئے پارکس میں بھی اجازت دینے کا فیصلہ

01-16-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بسنت کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے پارکس میں بھی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی حکومت کے مطابق چھتوں کے ساتھ پارکس اور کھلے مقامات پر بھی پتنگ بازی ہو گی، بسنت 2026 پارکس اور کھلے مقامات میں ایس او پیز کے تحت اجازت ہوگی، لاہور کے پارکس بھی بسنت کی رنگینیوں کا حصہ بنیں گے۔ ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی راجہ منصور کا کہنا تھا کہ بسنت صرف چھتوں تک محدود نہیں، پارکس میں بھی جشن کی اجازت ہے، پارکس میں بسنت منانے کی مشروط منظوری دے دی گئی۔