لاہور: خاتون ڈکیت گینگ سرگرم: شہری سے لاکھوں لوٹنے والے ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے

01-16-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ہنجروال میں خاتون ڈکیت نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر شہری سے ساڑھے 7 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین لی۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ تھانہ ہنجروال کی حدود میں پیش آیا، خاتون کے ساتھ اسکے دیگر دو ساتھی بھی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں، ملزمان شہری مختیار حسین سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، تاحال پولیس کو ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا ہے۔