اداکارہ فضا علی اپنی کی جانب سے والد کی شادی میں شرکت پر بول اٹھیں
01-16-2026
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ فضا علی کی بیٹی فرال نے اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس پر اداکارہ کی جانب سے دیے گئے ردعمل پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔
اداکارہ و مارننگ پروگرام کی میزبان فضا علی اکثر اپنے بیانات یا تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں، چند روز قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر سے متعلق بیان پر وہ کئی دن تک خبروں میں ٹرینڈ کرتی رہیں۔ فضا علی سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں اور وہ ٹک ٹاک پر 56 لاکھ، انسٹاگرام پر 13 لاکھ فالوورز رکھتی ہیں جب کہ اس وقت وہ مارننگ شو ’مارننگ ود فزا‘ کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔ حال ہی میں فضا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی فرال کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ ان کی دوسری شادی کی تیاری کو ریکارڈ کر رہی ہے، جب کہ اداکارہ ایک جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا۔ ویڈیو میں فرال کہتی ہیں ’ہیلو گائز! آئیں، پارلر جانے سے پہلے میرا فِٹ چیک کرلیتے ہیں تاکہ میں اپنے بابا کی شادی کے لیے تیار ہو سکوں۔ پلیز بابا، یہاں آ جائیں‘۔بعد ازاں، فرال کے والد ویڈیو میں کہتے ہیں ’ہیلو آپ سب کیسے ہو؟ آج میری شادی ہے، میری شہزادی فرال میرے ساتھ اس نئے سفر میں میرا ساتھ دیں گی‘۔