فضائی آلودگی میں اضافہ، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 283 ریکارڈ
01-16-2026
(لاہور نیوز) فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے۔
شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 283 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کیلئے مضر قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینال روڈ کے علاقے میں آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 669 تک جا پہنچا، کاہنہ کے علاقے میں اے کیو آئی 365، جبکہ برکی روڈ کے علاقے میں 373 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کنٹونمنٹ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 271 رہا، علامہ اقبال ٹاؤن میں 251 اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں 247 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین صحت کے مطابق اس سطح کی آلودگی بچوں، بزرگوں اور سانس، دل اور دمے کے مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے، شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق موسمی حالات اور ٹریفک کے دباؤ کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔