صوبائی وزیرِ کھیل کا لاہور میں سب سے بڑی سائیکلنگ ریس کے انعقاد کا اعلان

01-15-2026

(لاہور نیوز) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی 2026 کی پہلی بڑی سرگرمی سامنے آ گئی، صوبائی وزیرِ کھیل کی جانب سے لاہور میں سب سے بڑی سائیکلنگ ریس کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے کہا ہے کہ لاہور میں 25 جنوری کو سب سے بڑی سائیکلنگ ریس ہو گی، 500 سے زائد سائیکلسٹس کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ لاہور سائیکلنگ ریس کے روٹ پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ ریس لبرٹی سےمختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پنجاب سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گی۔ صوبائی وزیر کھیل خود بھی سائیکل ریس میں حصہ لیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں و صحتمندمعاشرے کا فروغ عزم ہے، کھیلوں کے حوالے سے مزید خوشخبریاں بھی جلد سنائیں گے۔