پتنگ بازی پر پابندی برقرار، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت

01-15-2026

(لاہورنیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی۔

  محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ  پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے یا ترسیل پر 7 سال قید اور 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ لاہور میں بسنت کی محدود اجازت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہے، مقررہ دنوں اور وقت سے قبل پتنگ بازی غیرقانونی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقام پر قبل از وقت پتنگ سازی یا پتنگ بازی انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔