سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی

01-15-2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 تا 8 فروری چلائی جائے گی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، سات روزہ قومی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد اور خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد اور گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔