لاہور میں شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں ،درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان

01-15-2026

(ویب ڈیسک) شدید ترین سردی اور دھند نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں شدید سردی کے ساتھ ساتھ شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر ہے،مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ شہر میں2کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔  دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی برقرار ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 165 ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں میں لاہور 10ویں نمبر پر آ گیا۔