لاہور جمخانہ کمیٹی آف مینجمنٹ نے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
01-14-2026
(لاہور نیوز) جمخانہ کمیٹی آف مینجمنٹ نے 2026 کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
لاہور جمخانہ کے انتخابات 14 فروری 2026 کو ہوں گے ، الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 19 جنوری سے جاری کیے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کے اجراء کا وقت صبح 11 سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کے لیے 20 ہزار روپے ناقابل واپسی فیس مقرر ہے، لاہور جمخانہ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی 21 جنوری کو جمع کرائے جائیں گے ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جنوری کو دوپہر 1 بجے سے ہوگی ۔ درست امیدواروں کی فہرست 26 جنوری کو شام 4 بجے آویزاں کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیخلاف اپیلوں کیلئے 28 جنوری مقرر ہے، اپیلوں پر فیصلہ 31 جنوری کو سنایا جائے گا،امیدوار 3 فروری تک دستبردار ہو سکیں گے ۔ اِسی طرح حتمی امیدواروں کی فہرست 3 فروری کو شام 4 بجے جاری کی جائے گی ، پولنگ اور کاؤنٹنگ ایجنٹس کے نام 10 فروری تک جمع کروانا ہوں گے ، تھرڈ پارٹی کاؤنٹنگ ٹیم کے نام 11 فروری کو حتمی کیے جائیں گے ۔ یاد رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ ایجنٹس کو بریفنگ 12 فروری کو ہوگی ،لاہور جمخانہ الیکشن 2026 کیلئے تمام انتخابی مراحل کا مکمل شیڈول جاری کیا جائے گا۔