انٹرنیٹ کی سست رفتاری، پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

01-14-2026

(لاہور نیوز) انٹرنیٹ سروس کی سست رفتاری سے متعلق پی ٹی اے نے وضاحت جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پی ٹی آئی حکام کے مطابق 15جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سروس کی سست رفتاری سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔       بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل، ٹرانس ورلڈ دونوں کے اپ اسٹریمز معمول کے مطابق کام کررہے ہیں، ملک میں انٹرنیٹ کنکٹیوٹی مکمل طور پر مستحکم ہے، پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی روٹین مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر نہیں ہو گی، صارفین کو انٹرنیٹ استعمال میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔