شب معراج کے موقع پر تمام تھیٹرز بند رہیں گے
01-14-2026
(لاہور نیوز) شب معراج کے موقع پر شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز بند رہیں گے۔
شبِ معراج کے مقدس موقع پر شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز بند رہیں گے، اس دن کسی بھی تھیٹر ہال میں سٹیج ڈراموں یا دیگر تفریحی سرگرمیوں کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ احکامات پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ تھیٹر انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو تھیٹرز مکمل طور پر بند رکھیں اور احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ شبِ معراج ایک نہایت مقدس اور بابرکت رات ہے، جس کے تقدس اور احترام کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔