شدید دھند کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن بند، 5 پروازیں منسوخ
01-14-2026
(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 6 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں کی تفصیل کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز SV 738 منسوخ کر دی گئی، لاہور سے جدہ جانے والی پرواز SV 739 بھی منسوخ کر دی گئی۔ لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز PA 410 منسوخ ہو گئی، دبئی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز PA 411 بھی منسوخ کر دی گئی۔ابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز EY 284 منسوخ کر دی گئی۔ تاخیر کا شکار پروازوں میں جدہ سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز PA 473 چار گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار رہی، جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز SV 734 ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال معلوم کر لیں۔