پنجاب حکومت کا سٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ

01-14-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی نیلامی کی جائے گی، سرکاری زمین 10 سے 20 سال کے لیے طویل المدتی لیز پر دی جائے گی۔ لیز صرف پروڈکٹیو اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ہوگی، سیاحت، انڈسٹری، زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفاف نیلامی پالیسی اپنائی جائے گی، سرکاری اراضی کے غیر قانونی استعمال کے خاتمے میں مدد ملے گی، حکام کے مطابق پالیسی کے تحت سرکاری اثاثوں کا مؤثر اور منافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے گا۔