لیسکو کا اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ

01-14-2026

(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کیلئے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی بڑی تعداد میں خریداری کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو  نے 2 لاکھ 40 ہزار اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کی منظوری دے دی، جس پر 3 ارب 50 کروڑ روپے تک کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ان میٹرز کی خریداری کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا، یہ سمارٹ میٹرز نئے بجلی کنکشنز کیلئے استعمال کئے جائیں گے، جو صارفین کو فراہم کئے جائیں گے۔ اس وقت لیسکو میں صارفین کو بجلی کے نئے کنکشنز کیلئے این او سی کی بنیاد پر سمارٹ میٹر خریدنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین خود مارکیٹ سے سمارٹ میٹر خرید کر ان کے کنکشن حاصل کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی لیسکو کے پاس سمارٹ میٹرز کا سٹاک دستیاب ہو گا، صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے جائیں گے اور اس کے بعد این او سی کے اجراء پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔