پنجاب حکومت کا پیٹرول وڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

01-14-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تجویز کی منظوری دے دی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی۔ ​ترجمان کے مطابق فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔ نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2026 کا جلد اعلان ہوگا۔