لاہور کا موسم سرد، سموگ اور آلودگی میں اضافہ

01-14-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سرد موسم کی لہر جاری ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں ہوا کی رفتار صرف دو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ آلودگی کے حوالے سے لاہور دنیا کے 10 سب سے آلودہ شہروں میں شامل ہو گیا، جہاں سموگ کی اوسط شرح 184 تک پہنچ چکی ہے، اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں موجودہ خشک موسم برقرار رہے گا۔