ستو کتلہ کے علاقے میں بھتیجے کے ہاتھوں چچا قتل
01-14-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ستو کتلہ کے علاقے میں بھتیجے کے ہاتھوں چچا قتل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی سوسائٹی میں بھتیجے نے چچا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تھانہ ستو کتلہ میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق بھتیجے نے گھر ہتھیانے کیلئے چچا کو قتل کیا، بھتیجے نے چچا کو 25 دسمبر کو ڈنڈوں سے مارا تھا۔