پولیس کینٹ ڈویژن کا اشتہاری ملزمان کے خلاف ایکشن، 21 ملزمان گرفتار
01-14-2026
(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر پولیس کینٹ ڈویژن نے اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی۔
کارروائی کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران 21 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، یہ کارروائی اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی بلال عربی اور ان کی پولیس ٹیم کی جانب سے کی گئی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں احمد شکور، کاشف، اظہر، عامر، انور معسود سمیت دیگر افراد شامل ہیں، ان ملزمان کے خلاف مختلف سنگین مقدمات درج تھے، جن میں چیک ڈس آنر، فراڈ، ڈکیتی اور چوری جیسے جرائم شامل ہیں۔ پولیس ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ، ناکہ جات اور مختلف ریسورسز کے ذریعے ان اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ گرفتاریاں شہر میں سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہیں۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور یہ کارروائیاں پولیس کی سخت نگرانی اور محنت کا نتیجہ ہیں، پولیس کینٹ ڈویژن کا مقصد لاہور کے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔