پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا
01-14-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز فرنچائز کی نیلامی کا باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا ہے، جس کے بعد یہ فرنچائز اب نئے مالک کی تلاش میں ہے۔
پی سی بی نے یہ فیصلہ فرنچائز کو فروخت کرنے کیلئے کیا ہے، جس کے بعد ملتان سلطانز کی فروخت کا عمل شروع ہو گیا۔ ایک سال قبل پی سی بی نے ملتان سلطانز فرنچائز کو خود چلانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب فرنچائز کی کامیاب نیلامی کے ذریعے پی سی بی نے اسے فروخت کرنے کا ارادہ کیا ہے۔