پاگل کتے کے کاٹنے سے 14 افراد زخمی،10 کی حالت تشویشناک

01-13-2026

(لاہور نیوز) واہ کینٹ جنرل ہسپتال کے قریب پاگل کتے نے 14 افراد کو کاٹ لیا، کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاگال کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمی ہونیوالے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔