سرکاری سکولوں میں تعینات گارڈز کے کنٹریکٹ سے متعلق اہم فیصلہ
01-13-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعینات 60 سال سے زائد عمر کے سکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبے کے ہزاروں سکولوں میں سکیورٹی گارڈز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں روزمرہ کے اخراجات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کے سکیورٹی گارڈز مستقل طور پر حاضر ہیں اور یکم جنوری سے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جانی تھی، محکمہ نے کابینہ سے کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے اجازت طلب کر لی ہے، سمری منظور ہوتے ہی سکیورٹی گارڈز کو مستقل کیا جائے گا۔ پنجاب کے سکولوں میں 8 ہزار سے زائد سکولوں میں کنٹریکٹ پر سکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔